بلاگربلاگنگورڈ پریس
موجودہ دور میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا شہکار انٹرنیٹ
ہے۔انٹرنیٹ کے بغیر جینے کا تصور محال ہے۔ہمارے اِرد گرد اتنے وسیع پیمانے پر
انٹرنیٹ کی موجودگی نے کمائی کے بے شمار مواقع میسر کیے ہیں۔اس تحریر میں انٹرنیٹ
سے کمائی کے تیں بہترین طریقوں سے آپکو آگاہ کیا جائے گا۔
1۔ویڈیو پبلشنگ۔ (Video Publishing)
ویڈیو پبلشنگ آنلائن کمائی کا سب سے موئثر زریعہ
ہے،روزانہ مختلف ویڈیو سائٹس پر ہزاروں کی تعداد میں ویڈوز شیئر ہوتی ہیں۔یہاں ہم
کمائی کے لیے مشہور ویڈیو سائٹس کا زکر کریں گے، اور وہ دو ویب سائٹس ہیں یوٹیوب
اور ڈیلی موشن۔
یوٹیوب اپنے پارٹنر پروگرام کے تحت آپکی اپلوڈ کی ہوئی ویڈیوز
پر اشتہارات دکھاتا اور پھر اپنی کمائی کا کچھ حصّہ آپکو دیتا ہے۔ سب سے پہلے آپ
کو گوگل پر اکاؤنٹ بنانا پڑتا ہے۔ اس کے لیے گوگل کی کسی بھی سروس کا اکاؤنٹ چل
جائے گا جیسے جی میل ۔ پھر یوٹیوب پر جا کر آپکو اپنا چینل بنانا ہے۔چینل بن جانے
کے بعد آپ نے اس پر ویڈیوز اپلوڈ کرنی ہیں۔ یہ ویڈیوز کسی بھی کیٹگری سے متعلق ہو
سکتی ہیں لیکن یاد رہے ویڈیوز آپکی اپنی بنائی ہوئی ہونی چاہئے ، آپ ٹیچنگ، صحت، فیشن،
ٹیوٹورئلز، بلاگنگ، ٹیکنالوجی یا کسی بھی دوسرے موضوع کو لے کر ویڈیو بنا سکتے ہیں۔
بس ویڈیو منفرد
(Unique and Creative) ہونی چائے تا کہ زیادہ سے
زیادہ لوگ اسکو دیکھیں۔ جتنے زیادہ ویوز (Views) آئیں گے اتنا ہی آپکی کمائی
کا چانس بھی زیادہ ہوگا-جب آپکے چینل پر ویوز آنے لگے تو پھر اگلا مرحلہ یوٹیوب
پارٹنر پروگرام کے لیے اپلائی کرنا ہوتا ہے۔ اس کے لیے پہلے آپکا ایڈ سینس (adsense) کا
اکاؤنٹ ہونا چاہیے کیوں کے Payments ایڈ سینس کے زریعے ہی کی
جاتی ہے۔
یوٹیوب پارٹنر پروگرام کے تحت چینل کم از کم ایک سال
پرانا ہونا چاہئے اور اس کو کم از کم چار ہزار گھنٹے تک ویورز نے دیکھا ہو، نیز چینل
کے سبرسکرائبرز کی تعدا بھی ایک ہزار سے اْوپر ہونی چاہے۔
ڈیلی موشن بھی یوٹیوب کی طرح مشہور ویڈیو سرفنگ سائٹ ہے،
یہاں اکاؤنٹ بنانا نسبتاً زیادہ آسان ہے تاہم ویورز یوٹیوب کی نسبت کم ملتے ہیں۔اکاؤنٹ
بنا کر آپکو پارٹنر پروگرام کے لیے اپلائی کرنا پڑتا ہے اور اگلے چند گھنٹوں میں
آپکا اکاؤنٹ اپرو ہو جاتا ہے۔
2۔بلاگنگ۔(Blogging)
بلاگنگ آن لائن کمائی کے لیے سب سے زیادہ استعمال کیا
جانے والا زریعہ ہے۔اگر آپ میں لکھنے کی تھوڑی سی بھی صلاحیت ہے تو آپ اپنا بلاگ
بنا کر اْس سے لاکھوں کما سکتے ہیں، بظاہر یہ مشکل کام لگتا ہے لیکن اگر محنت اور
لگن کے ساتھ کام کیا جائے تو کوئی شک نہیں کے آپ چھ ماہ کے اندر اندر اپنے بلاگ یا
ویب سائٹ سے اچھا خاصا کما سکتے ہیں۔ بلاگنگ کے تو ویسے کافی زیادہ پلیٹ فارم ہیں
لیکن ہم فلحال دو مشہور پلیٹ فارم کا زکر کریں گے جہاں آپ فری میں بلاگ بنا کر آن
لائن کمائی کر سکتے ہیں۔اور وہ ہیں بلاگر اور ورڈ پریس۔
بلاگر گوگل کا بلاگنگ پلیٹ فارم ہے جہاں آپ آسانی کے
ساتھ مفت میں بلاگ بنا سکتے ہیں۔ اسکی خاص بات سادہ، آسان اور عام فہم یوزر انٹرفیس
ہے ۔آ پ صرف ماؤس کے زریعے کلک کر کے ایک اچھا بلاگ بنا سکتے ہیں۔بلاگ بنانے کے
بعد آپ نے پندرہ سے بیس پوسٹس کرنی ہیں جو کہیں سے کاپی شدہ نہ ہوں اور مارکیٹنگ
کر کے اپنی
Readership or viewership بڑھانی ہے۔ آپکے بلاگ کو
چھ ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر جائے گا تو آپ گوگل ایڈ سینس کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔
اب آپکے بلاگ پر گوگل کے اشتہارات نطر آئیں گے اور آپ کو اسکے مقابلے میں Payment کی
جائے گی۔Payment کے
لیے مختلف زریعے استعمال کیے جاتے ہیں جیسے paypasl, payisa وغیرہ۔
بلاگنگ کا سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا پلیٹ فارم
ورڈ پریس ہے۔ یہ بلاگر کی نسبت زیادہ پیچیدہ (Complex) اور زیادہ ایڈانس ہے ۔ورڈ
پریس اپنے استعمال کندگان (Users) کو بلاگ تھیم پر زیادہ
کنٹرول دیتا ہے۔ آپ اپنا مفت بلاگ بھی بنا سکتے ہیں اور اپنے لیے ڈومین ورڈپریس سے
خرید سکتے ہیں۔ورڈپریس پر تقریباً 75 ملین ویب سائٹس بنی ہوئی ہیں۔
3۔فری لانسنگ۔(Freelancing)
آن لائن کمائی کا ایک اور مشہور زریعہ فری لانسنگ ہے۔آپ
کے پاس کوئی بھی صلاحیت ہے جو آپ سمجھتے ہیں کے آپ فروخت(Sell) کر سکتے ہیں جیسے ویب سائٹ
ڈویلپمنٹ، ویب ڈیزائنگ، لوگو ڈیزائنگ، ویڈیو ایڈیٹنگ ،کمپوزیشن، آڑٹیکل
رائٹنگ،سمارٹ فون اپلیکشن ڈیولپمنٹ وغیرہ تو اس سے آپ باآسانی آن لائن کمائی کر
سکتے ہیں۔اس کے لیے آپکو فری لانسنگ ویب سائٹس پر ایک اکاؤنٹ بنانا پڑے گا۔اور
وہاں پر موجود کسی بھی آفر پر جو آپ کر سکتے ہیں بولی لگانی پڑے گی کے یہ کام میں
اتنے پیسوں میں اتنے دنوں کے اندر کر دوں گا ۔ اسکے بعد ایمپلائر اگر آپکو کام دیتا
ہے تو آپکو وہ کام متعین وقت کے اندر کر کے دینا ہوتا ہے ورنہ آپکی شہرت (Online Reputation) خراب
ہو سکتی ہے اور مستقبل میں آپ کو کام ملنے کا چانس کم ہوگا۔اگر کوئی بھی ایمپلائر (Employer) آپکے
کام سے خوش نہیں ہے تو وہ (Bad Review) بھی دے سکتا ہے جس سے آپکی
پروفائل ڈاؤن ہو گی اور کوئی دوسرا یمپلائر آپکو کام دینے میں ہچکچائے گا۔اس لحاظ
سے آپ کو کام دینے والا بیک وقت آپکا ایمپلائر بھی ہوتا ہے اور آپکا کسٹمر (Customer)بھی۔
آن لائن کمائی کے تین بہترین اور مشہور طریقے۔
Reviewed by Wasimdarbar
on
December 12, 2018
Rating:
No comments: