About

Follow Me on Twitter

Adsense in pakistan adsense par account kaise banye





        قارئین کیسے ہیں آپ سب امید ہے خیریت سے ہونگے۔ قارئین یہاں آج جس 

موضوع پر بات ہوگی وہ نیٹ سے پیسے کمانے کے حوالے سے بہت اہم ہے۔ اور اس سے اچھا طریقہ نیٹ پر نئے لوگوں کیلئے شاید نہیں ہے اور یہ قابل بھروسہ بھی ہے کیونکہ گوگل اس پروگرام کو خود چلاتا ہے۔ اس ذریعے سے آپ اپنے بلاگ، ویب سائٹ، یوٹیوب یا پھر پلے اسٹور ایپلکیشن یا گیم پر آنے والے ٹریفک یعنی وزیٹرز کو مونیٹائز کرسکتے ہیں اور پیسے کماسکتے ہیں۔

             اب ہوتا یہ ہے کہ آپ جب اپنے بلاگ یا یوٹیوب چینل کو ایڈسینس سے جوڑتے ہیں تو گوگل ایڈسینس اس میں اشتہارات چلاتا ہے جس پر وہ آپ کو کچھ فیصد دےرہا ہوتا ہے۔ اس سے آپ کی انکم ہورہی ہوتی ہے۔تفصیل یہ کہ ایڈسینس درمیانی تعلق کا کام کرتا ہے آپ کے اور ان کمپنیز کے  جو کمپنیز آپ کے بلاگ یا یوٹیب چینل پر اشتہارات دکھانے کا  فیصلہ کرتی ہیں۔

             اب ضروری نہیں کہ ہر بلاگ یا چینل والا ایڈسینس سے اپنے آپ کو جوڑے اس کے کچھ قانون اور قاعدے ہیں جو گوگل نے وضع کئے ہیں۔ جن کو آپ کو فالو کرنا ہوتا ہے اگر آپ گوگل ایڈسینس کے ساتھ کام کرنا چاہرہے ہوتے ہیں۔ جہاں پر یہ نقطے اہم ہیں جیسے آپ کے بلاگ پر کہیں سے کاپی شدہ آرٹیکل یا مضمون نہیں ہونا چاہئے۔ یا جرائم سے متعلق مواد یا ایسا مواد جو کسی ملک یا برطانیہ کے قوانین کے خلاف ہو ایسے مواد والی سائٹ یا چینل کو گوگل اپنے پروگرام سے جوڑنے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

adsense kaise banaye
             اس میں اکاؤنٹ بنانا بہت آسان ہے آپ اس لنک پر کلک کریں یہ آپ کو گوگل کے سائن اپ پیج پر لیجائیگا۔ جہاں آپ ہدایات کو فالو کرتے ہوئے اکاؤنٹ بناسکتے ہیں۔ پھر اس کی منظوری میں ایک یا دو دن لگ سکتے ہیں اس کے بعد آپ اس اکاؤنٹ کو اپنے چینل یا بلاگ سے جوڑ سکتے ہیں۔ لیکن جیسا کہ میں نے بتایا کہ اس کے کچھ اصول اور قوانین ہیں آئیے ان کو دیکھ لیتے ہیں۔تا کہ آپ کو گوگل کے ساتھ کام کرنا آسان ہوجائے اور گھر پر ہی آپ اچھے پیسے بناسکیں۔

             اب بلاگ یا ویب سائٹ کیلئے الگ اور یوٹیوب کیلئے الگ قوانین ہیں اسلئے ہم ان پر الگ الگ ہی بات کرینگے۔ ایک اہم بات جو آپ کو ضرور دھیان میں رکھنی ہے وہ یہ کہ گوگل ایک شخص کا صرف ایک ہی ایڈسینس اکاؤنٹ  کی منظوری دیتا ہے۔ اگر آپ نے ایک سے زیادہ ایڈسینس اکاؤنٹ بنائے ہیں تو گوگل آپ کے سارے اکاؤنٹ بند کرکے آپ کو بلیک لسٹ بھی کرسکتا ہے۔ پھر آپ کیلئے  بڑی پریشانی ہوجائیگی۔ اس لئے ایک اکاؤنٹ ہی بنائیں اور ویسے بھی ایک اکاؤنٹ آپ اپنے ہر چینل اور ہرویب سائٹ سے جوڑ سکتے ہیں تو آپ کو دوسرے اکاؤنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

یوٹیوب کیلئے ایڈسینس کے قوانین
             پہلے یوٹیوب کیلئے ایڈسینس کو جوڑنا آسان تھا۔ لیکن اب بہت سختی کردی گئی ہے اب آپ کو چینل بنانے کے بعد اس پر بہت کام کرنا پڑتا ہے۔ پہلے آپ چینل بنائیں جس پر آپ کام کرنا چاہ رہے ہیں اس کے بعد اس میں وڈیوز بناکر اپلوڈ کریں۔ پھر جب آپ کے چینل پر ویوز آنا شروع ہوجائیں تو آپ کو ۴ہزار گھنٹے اور کم از کم ایک ہزار subcribers لانا ضروری ہیں۔ اس کے بعد ہی آپ کے چینل پر چینل ریویو کا بٹن آن کیا جائیگا جس سے آپ اس چینل کو مونٹائزیشن کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں۔

            لیکن اگر آپ کسی خاص موضوع پر معلومات رکھتے ہیں تو آپ کو پریشانی نہیں ہوگی ویوز وغیرہ لانے میں کیونکہ جب آپ معیاری وڈیوز بنائینگے تو ویوز خود ہی آجائینگے۔ یہ آپ کی خوبی ہے کہ آپ کتنی اچھی وڈیوز بناتے ہیں۔

فری میں بلاگ بنانا اور کمانا

ورڈ پریس بلاگ کی اردو بلاگ میں کیا اہمیت؟

ویب سائٹ کیلئے ایڈسینس کی اپروول
             یوٹیوب کیلئے ایڈسینس کی کوئی خاص اپروول نہیں لینی پڑتی ہے بس آپ یوٹیوب کی ٹرم اینڈ کنڈیشن کو فالو کرلیں اور ایڈسینس کو جوڑلیں کوئی مسٔلہ نہیں ہے۔ لیکن جب بات آتی ہے بلاگ یا سائٹ کی تو یہاں تھوڑا مشکل ہوجاتا ہے لیکن اتنا بھی نہیں کہ آپ بھاگ ہی جائیں چھوڑ چھاڑ کے کہ یہ تو بہت مشکل ہے۔ ایسا کچھ نہیں بس یہاں بھی کچھ قانون ہیں جو فالو کرنے ہوتے ہیں اور یہ بات یاد رکھیں کہ جو پیسے آپ بلاگ لکھنے میں کماسکتے ہیں وہ یوٹیوب یا کسی اور طریقے سے نہیں کماسکتے آپ اس کو کرنے لگیں تو اس کو فل ٹائم کام کیلئے بھی کرسکتے ہیں یہ آپ کو اتنا دیسکتی ہے کہ پھر دوسرے کام کی ضرورت نہیں ہوگی آپ کو۔

             سب سے پہلے آپ کو ایک بلاگ یا ویب سائٹ بنانی ہے جو آپ فری میں بلاگر ڈاٹ کام یا ورڈ پریس پر بھی بناسکتے ہیں۔ یہ الگ موضوع ہے جس پر بعد میں بات ہوگی ابھی آپ کو اپروول کا طریقہ بتارہا ہوں۔ جب آپ نے بلاگ بنالیا تو اسکے بعد آپ کو اس بلاگ میں پندرہ سے بیس تک معیاری آرٹیکل لکھنے ہیں جو 500 سے زیادہ الفاظ پر مشتمل ہوں اور آپ کے اپنے لکھے ہوئے ہوں مطلب کہیں سے کاپی شدہ نا ہوں۔ اگر ٹیکنالوجی  ٹاپک پر ہوں تو اس میں اپروول ملنا آسان ہوتا ہے۔ اس لیے آپ کا بلاگ جس بارے میں بھی ہو اس میں ایک کیٹیگری ٹیکنالوجی کی بھی شامل کردیں جو آپ کو اپروول دلانے میں بہت مدد کریگی۔

             آپ کے بلاگ میں کم سے کم چار یا پانچ کیٹیگری ہوں اور ہر کیٹیگری میں تین یا چار مضمون یا آرٹیکل ہوں۔ کوئی کیٹیگری یا ٹیگ بلینک یعنی خالی نا ہو اس سے آپ کا بلاگ اپروول کیلئے ریجیکٹ کردیا جائیگا۔ اس کے علاوہ ایک اچھا ڈومین نیم ہو جو ڈاٹ کام والا ہو اس سے بھی اپروول ملنے میں بہت آسانی رہتی ہے۔ گوگل نے اب فری ڈومین نیم یا غیرمعیاری ڈومین نیم پر اپروول دینا بند کردیا ہے۔

             آپ کے بلاگ میں امیجز یا ویوز نا ہوں یا بہت ہی کم ہوں کیونکہ گوگل تصویر یا وڈیو کو بلاگ میں پسند نہیں کرتا اور آپ کو اپروول لینے میں پریشانی ہوسکتی ہے۔ میں نے جب اپروول لی تو میرے بلاگ پر ایک بھی تصویر نہیں تھی۔  آپ کو اپروول کیلئے ٹریفک یا وزیٹرز لانا ضروری نہیں ہے گوگل کو اس سے کوئی دقت نہیں ہے کہ آپ کے بلاگ میں ٹریفک ہے یا نہیں اس لیے آپ ابھی صرف بلاگ کو معیاری بنانے پر توجہ دیں ٹریفک کا مسٔلہ آپ بعد میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔

pages ka hona zarori he
            آپ کی سائٹ پر تین قسم کے پیج ہونا بھی ضروری ہیں۔ ان کے بغیر بھی آپ کو ایڈسینس کی اپروول ملنا مشکل ہے۔ پہلا پیج پرائیویسی پالیسی دوسرا کنٹیکٹ می اور تیسرا اباؤٹ می کا پیج یہ تین پیج انتہائی ضروری ہیں اگر آپ گوگل ایڈسینس سے اپروول لینا چاہتے ہیں ۔ اب اباؤٹ پیج پر اپنے بارے میں لکھدیں کے میں فلاں جگہ سے ہوں پاکستان میں یا کہیں بھی رہتے ہیں وہ بتادیں تعلیم بتادیں اور بلاگنگ کیلئے کس موضوع پر دلچسپی ہے وہ بتاسکتے ہیں۔

            کنٹیکٹ می کا فارم بنانا پڑیگا اگر ورڈپریس پر سائٹ ہے تو مشکل نہیں بس ایک پلگ ان انسٹال کرنا ہوگا اور پیج تیار ہے۔ اس کے علاوہ پرائیویسی پالیسی آپ فری میں آن لائن بنا سکتے ہیں۔ آپ گوگل پر سرچ کریں فری پرائیویسی پالیسی جنریٹر آپ کے سامنے کافی سائٹ آجائینگی جو آپ کو ہدایات فالو کرنے پر فری پالیسی بناکر دیدینگی۔ تو اس طرح آپ کے تینوں پیج بنا کسی مشکل کے تیار ہوجائینگے۔

             جتنی سادہ ویب سائٹ ہو اتنا اچھا ہے میں نے ایک بلکل سادہ ویب سائٹ پر اپروول لی تھی۔ اسلئے آپ کو کوئی مہنگی سائٹ بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر ایک بار آپ کو ایڈسینس اپروول بلاگ کیلئے مل گئی تو پھر آپ جتنی مرضی سائٹ یا بلاگ پر گوگل ایڈسینس کے اشتہارات لگاسکتے ہیں کوئی پریشانی نہیں ہے۔ آپ کا حوصلہ بڑھانے کیلئے بتادوں کے انڈیا میں کافی لوگ صرف بلاگ لکھ کر لاکھوں روپے کمارہے ہیں۔ اس لئے آپ کو اگر بلاگنگ کی طرف آنا ہے تو آجائیں کوئی مسٔلہ نہیں ہے اور اچھی کمائی ہے۔

Adsense in pakistan adsense par account kaise banye Adsense in pakistan adsense par account kaise banye Reviewed by Wasimdarbar on January 01, 2019 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.